اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیڈرل آف ریونیو (ایف بی آر) کے پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک ری ٹیلرز سے خریداری کرنے والوں کیلئے انعامی سکیم پہلی قرعہ اندازی میں 1007 خوش نصیبوں کو 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے نقد انعامات کیلئے، اس سلسلے کی پہلی قرعہ اندازی ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ انعامی سکیم کا اعلان بجٹ میں کیا گیا تھا۔ پہلا انعام 10 لاکھ روپے کا دیا گیا۔ دوسرے نمبر پر پانچ پانچ لاکھ روپے کے 2 انعامات، تیسرے نمبر پر ڈھائی لاکھ روپے کے 4 انعامات اور چوتھے نمبر پر ایک ہزار افراد کو فی کس 50 ہزار روپے بطور انعام فراہم کئے گئے۔ قرعہ انداز کے نتائج ویب سائٹ پر بھی شائع کئے جائیں گے۔ نتائج میں صارف کا موبائل نمبر جس کے ذریعے پی او ایس سٹور کی رسید بھیجی گئی تھی شامل ہے۔
ری ٹیلرز سے خریداری سکیم 1007 خوش نصیبوں میں 5 کروڑ 30 لاکھ کے انعامات تقسیم
Jan 16, 2022