کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر محمد اعظم خان لوہانی کے چھوٹے بھائی محمد علی خان لوہانی کا سوئم مرحوم کی رہائش گاہ مدراس سوسائٹی اسکیم 33 میں منعقد ہوا جس میں سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی امان خان آفریدی‘ مسلم لیگی رہنما ؤں حاجی محب اللہ خان‘ حبیب الرحمن‘ زمرد چوہان‘ میاں خالد رفیق‘ سجاد خان‘ فرحان خان‘ فاروق خان لوہانی‘ فراز خان‘ ظہور احمد ڈھلو‘ منصور ڈھلو‘ حادی خان‘ فیضان خان‘ وسیم ڈھلو‘ محمد شبیر کے علاوہ عزیز واقارب رشتہ داروں اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنماؤں احسن اقبال‘ شاہد خاقان عباسی‘ رانا مشہود اور مریم اورنگزیب نے اعظم لوہانی سے تعزیتی پیغامات کے ذریعے اظہار تعزیت کیا ہے۔