گوادر(نامہ نگار)الحمدللّٰہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گوادرکے زیر اہتمام نیاآباد گوادر میں شدید بارشوں سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں کمبل تقسیم کیے گئے اس موقع پر الخدمت رضا کاروں کے ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری نادل علی بلوچ موجود تھے الخدمت ضلع گوادر کے صدر سعیداحمد بلوچ نے اس موقع پر الخدمت نیاآباد کے رضاکاروں کی جانفشانی کے ساتھ کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا