ڈھڈیال/بوچھال کلاں(نامہ نگاران ) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ‘سردار نجف حمید کے ماموں چوہدری زمرد خان اور چوہدری نوید خان کے والد محترم چوہدری سرفراز خان کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں لطیفال قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ گذشتہ روز انکے آبائی قصبہ لطیفال میں ادا کی گئی جس میں جنرل فیض حمید،وزیر اعلی کے پی کے محمود خان ، وفاقی وزیر اعظم سواتی ، وفاقی وزیر عمر ایوب سابق جنرل حافظ مسرور احمد، صوبائی وزیر معدینات حاجظ عمار یاسر، ایم پی اے و چیئرمین ایجوکیشن فاونڈیشن سردار آفتاب اکبر، سابق وفاقی وزیر میجر طاہر اقبال، سابق ایم پی اے چوہدری حیدر سلطان، چوہدری علی ناصر بھٹی، رہنما پیپلز ہارٹی شاہ جہاں سرفراز راجہ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، چوہدری سبط الحسن گوندل، سابق چیئرمین چوہدری ضمیر حسین، چوہدری ظفر السلام، چوہدری سرفراز پادشاہان، سردار شانی خان، ممتاز سماجی شخصیت سجاد حسین مائر چوہدری ناصر ،چوہدری خرم دمال، محسن خانزادہ چوہدری تمیور علی خان ایڈووکیٹ چوہدری طارق فم کسر کے علاوہ اعلی سول و فوجی افسران سیاسی و سماجی کاروباری اور علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔