جی سی یونیورسٹی کالاشاہ کاکومیں سولر انرجی پر چلنے والا واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

لاہور( سیپشل رپورٹر ) اولڈرائیوین یونین جی سی یونیورسٹی لاہور کے نائب صدرڈاکٹر تنویر حسین بھٹی کی خصوصی کائوشوںاورہیومین نسیسٹی فائونڈیشن کے زیر اہتمام نیو کیمپس جی سی یونیورسٹی کالاشاہ کاکو ‘شیخوپورہ میں سولر انرجی پر چلنے والا واٹرفلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ۔ چیئرمین ہیومین نسیسٹی فائونڈیشن شیخ جاوید‘ مہمان خصوصی ہمایو ں جمشید،وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی ،نائب صدر اولڈرا ئیون جی سی یونیورسٹی ڈاکٹرتنویر حسین بھٹی نے فیتہ کاٹ کر واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔رجسٹرارڈاکٹر شوکت ،پروفیسر ڈاکٹر ظہیر ،ڈاکٹر کنول سعید ،،سلطان نثارسرویا ودیگر ہمراہ تھے۔ اولڈ رائیون یونین جی سی یونیورسٹی لاہور کے نائب صدر ڈاکٹرتنویر حسین بھٹی نے تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صاف پانی اللہ کی نعمت ہے ،صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ جی سی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی خصوصی کائوشوں اور فلاحی ادارہ ہیومین نسیسٹی فائونڈیشن کے تعاون سے طلباء اورطالبات کیلئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کا منصوبہ مکمل کیاگیا ہے ۔ آخر میں تقریب کے شرکاء نے احسن اقدام پر فوادبھٹی اوربھٹی فیملی کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...