حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد کی نو منتخب صدر خالدہ شاہد سے اسلام آباد ، راوالپنڈی بار کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سابق جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سید انتخاب شاہ نے کی۔ اس موقع پر وفد نے خالدہ شاہد کو پنجاب کی ڈسٹرکٹ بار میں پہلی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وکلاء برادری کی بہتری کے لیے اپنابھرپور کردار ادا کریں گی۔ وفد میں روالپنڈی، اسلام آباد بار سے انیلہ عتیق ایڈووکیٹ، شہباز راجپوت ایڈووکیٹ، نصرت ستی ایڈووکیٹ، نورین شہزاد ایڈووکیٹ شامل تھے جبکہ مقامی وکلاء میں سابق صدر بار محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ، چودھری سلیم تارڑ ایڈووکیٹ، معظم حیات بھون ایڈووکیٹ، سرفراز ارشد ایاز چیمہ ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے۔