کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) خلیفہ اول امیر المومنین حضرت سیدنا ابو بکر صدیق ؓ کے دور ِ حکومت میں اسلام کو مزید تقویت و عروج حاصل ہوا۔ان خیالات کا اظہار پیر احسن القادری البغدادی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ صدیق اکبر نے امور مملکت کے فرائض انسانیت کی عملی خدمت کے ساتھ انجا م دیئے، آپ کا طرز ِ حکمرانی رعا یا کی داد رسی کی روشن مثالیں حکمرا نو ں اور امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔
سیدنا ابو بکر صدیقؓکی روشن مثالیں حکمرا نو ں کیلئے مشعل راہ ہیں: احسن القادری البغدادی
Jan 16, 2022