عثمان ڈار سے گل ظفر خان ،رانامحمد تنویرکی ملاقات،ملکی سیاسی امور پر تباد لہ خیا ل

لاہور(نیوزرپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے ایم این اے گل ظفر خان اورپارٹی رہنما امیدوار برائے میئر لاہور رانامحمد تنویرکی ملاقات،ملکی سیاسی صورت، سمیت دیگر امور پر تباد لہ خیا ل کیا۔ عثمان ڈار، گل ظفر خان اور رانامحمد تنویر کا ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم عمران خان کے وڑن کی عکاسی ہے اس پروگرام کا بنیادی مشن روزگار کی فراہمی ہے، ملک کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ملک کا سب سے بڑا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی رضا کارانہ خدمات بھی بڑی اہم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن