کنری (نامہ نگار) کنری کے قریب ڈڈرو کے قریب گائوں موسی کمبہار کی رہائشی 70 سالہ ضعیف خاتون وقتو زوجہ مادھو کولہی نے اپنے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر گھر کے اندر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی اطلاع ملنے پر کنری پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال کنری منتقل کیا مبینہ خودکشی کی اصل وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم اس موقع پر موجود خاتون کے ورثاء کا کہنا تھا کہ وقتو کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کر لی جبکہ ڈاکٹروں کی جانب سے پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کرنے کے باوجود خاتون کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ ضلع عمرکوٹ میں خودکشی کے واقعات تشویش ناک حد تک بڑھ گئے ہیں ہر خودکشی کے واقعے کے پس پردہ کوئی نہ کوئی سبب ضرور ہوتا ہے لیکن ان کے 90 فیصد ورثاء اس کو ذہنی توازن درست نہ ہونے جواز پیش کرتے ہیں جبکہ پولیس روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی تحقیقات کرنے کے بجائے اس کو اتفاقی موت قرار دیکر کیس داخل دفتر کر دیتی ہیں خودکشیوں کے ان بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کیلئے پولیس کو تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔