اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرے پولیس کے مطابق موٹروے M-2 , بلکسر سے کوٹ مومن تک دھند کی شدت میں کمی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے ۔عوام سے گذارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں ۔سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے ۔