کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے کراچی میں سٹریٹ کرائمز بڑھنے کا اعتراف کر لیا۔ وزیراطلاعات سندھ اور سعید غنی نے کہا ہے کہ شہر میں بیروزگاری اور معاشی مسائل بڑھے ہیں۔ ان حالات میں ایسے واقعات ہوئے ہیں، پولیس کی ذمے داری ہے کہ شہریوں کو تحفظ دے۔ ایک سوال پر سعید غنی نے کہا کہ قیدیوں کے جیل کی بجائے ہسپتالوں میں ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ قیدیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا طریقہ کار موجود ہے۔ ڈاکٹر لکھ کر دے تو کیا وزیراعلیٰ منع کر دیں۔ ایم کیو ایم مسائل سے ہٹ کر بلدیاتی بل پر احتجاج کر رہی ہے یہ منی بجٹ‘ مہنگائی پر احتجاج کیوں نہیں کرتے؟۔ دریں اثناء سعیدغنی نے علی زیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ علی زیدی اپنی جماعت کے احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں۔ احمد جواد نے کہا کہ علی زیدی وزیر بننے کے بعد اربوں روپے کے مالک بن گئے۔ علی زیدی فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ کا جواب دیں۔ نااہل اور نالائق حکومت کا چل چلاؤ ہے۔ منی بجٹ منظور کرنے والے کس منہ سے عوام کی بات کر رہے ہیں۔
سعید غنی
علی زیدی‘ فارن فنڈنگ‘ احمد جواد کے انکشافات کا جواب دیں: سعیدغنی
Jan 16, 2022