مغربی کنارا: اسرائیلی فوج سے جھڑپیں، 15 فلسطینی مظاہرین زخمی 

رم اللہ (شنہوا) مغربی کنارے کے 2 شمالی شہروں کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ فلسطینی طبی عملہ نے بتایا کہ نابلس اور القلقیلیہ کے نزدیک اسرائیل فوجیوں کی جانب پھینکی گئی آنسو گیس سے دم گھنٹے کے باعث درجنوں افراد متاثر اور ربڑ میں لپٹی دھاتی گولیاں لگنے سے کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ درجنوں مظاہرین اوراسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب فلسطینیوں کی جانب سے مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار میں حالیہ توسیع اور زمینوں پر قبضے کے خلاف ہر دو ہفتے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔
فلسطینی زخمی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...