واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے‘روس ایسا ماحول بنا رہا ہے کہ کسی بھی وجہ کوبنیاد بنا کریوکرائن میں جارجیت کرسکے‘یہ وہی حکمت عملی ہے جوروس نے 2014 میں کریمیا میں اختیار کی تھی‘روس بدامنی کی آڑ میں کارروائی کرسکتا ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔
امریکہ؍ روس