اسلام آباد(خبر نگار)وزیر مذہبی امور سے مصری سفیر طارق محمد دحروج کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن، ڈی جی اوقاف سید طاہر رضا بخاری، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور بھی ملاقات میں موجود تھے پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصر کی عظیم درسگاہ جامعہ الازہر کی شاخ کے قیام کا اصولی طور پر اتفاق ہو گیاپاکستان کے دل لاہور میں جامعہ الازہر کالج قائم کیا جائے گامصر کی جامع الازہر اساتذہ ، نصاب اور کتب فراہم کرے گی کالج کے دیگر انتظامی امور پاکستان کے پاس ہونگے وزارتِ مذہبی امور وزارتِ تعلیم وزارتِ خارجہ پنجاب اوقاف پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گاگذشتہ ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان کی خواہش پر جامعہ الازہر کی شاخ کھولنے پر بات کی تھی الازہر کالج کے قیام کیلئے مصری حکومت کے ساتھ جلد باضابطہ MOUدستخط کیا جائے گا طارق دحرج نے کہا کہ کالج میں جامع الازہر اور پاکستان کا مشترکہ نصاب پڑھایا جائے گا طارق دحروج نے کہا کہ طلبا و طلبات آئمہ و خطبا کیلئے ڈگری اور شارٹ کورسز آفر کئے جائیں گے فتوی ڈگری کے علاوہ تفسیر فقہ تجوید سیرت پر مبنی مختصر کورسز پڑھائے جائیں گے وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی لاہور میں جامعہ الازہر کے کالج کے قیام پر اتفاق کرنے پر مصری حکومت کے شکر گذار ہیں۔علاوہ ازیںصوبائی وزیر سید صمصام بخاری کے چھوٹے بھائی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف سید میر طیب علی شاہ بخاری کے انتقال پروفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اظہار تعزیت کیا ہے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو اس دکھ کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی بخشش فرما کر بلند درجات عطا فرمائے۔
وزیر مذہبی امور