ناکافی شہادتوں پرسات سالہ بچی سے  زیادتی‘ قتل کا  ملزم  بری

Jan 16, 2022

 لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ناکافی شہادتوں کی بنا پر  سات سالہ بچی کو بعد از زیادتی قتل کے ملزم کی  عمر قید کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے بری کردیا، مدعی کے وکیل نے کہا ملزم نے سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے نعش بوری میں بند کردی،ملزم نے گاؤں کے چوہدری کے سامنے صلح کی غرض سے اقرار جرم بھی کیا،گاؤں کا چوہدری بچی کا قریبی رشتہ دار تھا جس کی وجہ سے ملزم نے ساری بات بتائی،عدالت نے استفسار کیا بچی کا قتل اتنا بڑا سانحہ تھا گاؤں کا چوہدری ظلم ہونے پر خاموش کیسے رہ سکتا تھا؟ ملزم نے اقرار جرم کیا توچوہدری نے ملزم کواسی وقت گرفتار کیوں نہیں کرایا؟گاؤں والے کسی کے قتل اور ظلم پر خاموش نہیں رہ سکتے،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا بے بنیاد الزام کے تحت ٹرائل عدالت نے عمر قید سنائی، ملزم کیخلاف تھانہ جھال چکیاں سرگودھا میں سات سالہ رباب حسین کے قتل کامقدمہ درج ہے۔
 ملزم  بری

مزیدخبریں