اسلا م آبا د (انٹر ویو: فر حا ن علی)پا کستان میں تعینا ت انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے کہا ہے انڈونیشیا اور پاکستان کو شاندار ثقافتی ورثے اور روایات سے نوازا گیا ہے جن میں دلچسپ اور پرکشش مماثلتیں ہیںجبکہ پا کستانی جے ایف 17تھنڈر طیا رے اور انڈونیشیا کے سی این 235جہا ز ملکی سطح پر بنا ئے گئے ہیں۔ نو ائے وقت سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا میں اپنی پا کستان میں تعینا تی کو بہت انجو ائے کر رہا ہو ں پا کستان بہت پیارا ملک ہے یہاں کے لو گوں سے بھا ئی چارے کا رشتہ ہے ۔ ہم پا کستان اور انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کی تاریخ کی با ت کر یں تو دونو ں مما لک کے درمیا ن تجا رتی اور سیا سی تعلقات میں کا فی بہتر ی آئی ہے ۔ انڈونیشیا اور پا کستان کے درمیا ن 2010میں دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے بعد دونو ں ممالک کے در میا ن دفاعی تعاون کی کمیٹی بنی اس کمیٹی کاکام ہر لحاظ سے دونو ںمما لک کے درمیا ن دفا عی شعبو ں اور دونو ں مما لک کی افواج کے تر بیتی پروگرام شامل ہیں۔ انڈونیشین سفیر ٹوگیو نے مز ید کہا رواں سا ل پا کستانی طلبا کو تما م کیٹیگریزمیں کل 63سکالر شپ دئیے گئے ہیں ۔
ایڈم ٹوگیو
پا کستان پیارا ملک، یہاں کے لو گوں سے بھا ئی چارے کا رشتہ ہے:انڈونیشین سفیر
Jan 16, 2022