اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) کرونا کا زور ٹوٹتے ہی سپریم کورٹ میں بھی زیر التواء مقدمات میں نمایاں کمی ہونا شروع ہو گئی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردی تعداد کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے کم ہو کر 51 ہزار پر پہنچ گئی ہے رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں مقدمات کی موجودہ تعداد 51 ہزار 766 ہو گئی سپریم کورٹ میں 16 دسمبر سے 31 دسمبر تک 1116 مقدمات کے فیصلے ہوئے، جبکہ اسی عرصے میں 835 مقدمات کا اندراج ہوا ۔ جن میں سول اپیلیں 10080سول پٹیشن28862آئینی درخواستیں 111 شامل ہیں سپریمکورٹ میں اس وقت 28 از خود نوٹس مقدمات بھی زیر التوا ئ ہیں ۔جبکہ جیل پٹیشنز کی تعداد 2702 ہے جبکہ انسانی حقوق کے مقدمات کی تعداد 134 ہے واضح رہے کہ نومبر میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے ذیادہ تھی۔
رپورٹ