کراچی (آئی این پی)کراچی میں پولیس نے نیمیئر تھانے کے قریب ایک مکان میں بڑی تعداد میں زیرِ زمین چھپایا گیا جنگی اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ کراچی اولڈ سٹی ایریا میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے پرانے اسلحے اور گولہ بارود کی اطلاع پر بڑا آپریشن کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مخصوص عمارت کو گھیرے میں لے کر مختلف حصوں کی کھدائی جاری ہے جبکہ ابتدائی طور پر فرش سے پرانے زنگ لگے ہتھیار برآمد ہوئے۔پولیس کاکہنا ہے کہ جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو فرش کے نیچے دبایا گیا تھا جبکہ آپریشن کے دوران اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت دیگر پرانے ہتھیاروں کو فرش کے نیچے سے نکالا گیا۔پولیس کے مطابق ہتھیاروں کو پلاسٹک میں لپیٹنے کے بجائے براہ راست زمین میں دفن کیا گیا تھا جبکہ عمارت کے دیگر مخصوص حصوں کی بھی کھدائی کی جارہی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ اور دوسری ٹیم کے دیگر تمام افسران بھی آپریشن میں موجود ہیں جبکہ مزید اسلحہ زمین میں دفن ہونے کی اطلاعات ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ لیاری میں لی مارکیٹ کے قریب نیپئر تھانے کے سامنے گلی میں یہ 60،70 سال پرانا مکان واقع ہے۔
کراچی/ اسلحہ برآمد
کراچی: پولیس نے مکان میں زیرِ زمین چھپایا گیا کئی سال پرانا اسلحہ برآمد کرلیا
Jan 16, 2022