اہل کراچی اب ایم کیو ایم کی باتوں میں نہیں آئینگے، مصطفی کمال

Jan 16, 2022

کراچی(نیوز رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے 50 سے زائد اراکین صوبائی اسمبلی بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کی کاپیاں پھاڑنے کے بجائے اسمبلی ہی میں دھرنا دے کر بیٹھ جاتے اور وہاں سے نہیں اٹھتے تو پیپلز پارٹی کی مجال نہیں تھی کہ یہ سیاہ قانون پاس کرتی۔ وفاق میں دونوں سیاسی جماعتوں نے کراچی کی متنازع مردم شماری تسلیم کرکہ اور کوٹہ سسٹم کو تاحیات لاگو کرکہ کراچی کی پیٹھ میں زہر میں ڈوبا خنجر گھونپ دیا لیکن اب باہر میڈیا کے سامنے احتجاج کرکہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ اہل کراچی اب انکی لگی لپٹی میں نہیں آئیں گے۔ پی ایس پی کی باکردار، محنتی اور قابل قیادت سندھ کے ظالم حکمرانوں کی حکمرانی ختم کرنے کی جدو جہد کر رہی ہے۔ ہم پیپلز پارٹی کی دہشت گردی سے پورے سندھ کو آزادی دلوا کر ثابت کریں گے کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ 
مصطفی کمال

مزیدخبریں