پاکستان اورترکی کا علاقائی وبین الاقوامی امورپرتعاون مزید مضبوط بنانے پراتفاق

اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاکستان اورترکی کا علاقائی اوربین الاقوامی امورپرمشترکہ مشاورت اورتعاون کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیاہے۔تر جما ن دفتر خا رجہ کے مطا بق یہ اتفاق رائے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اورترکی کے نائب وزیرخارجہ Sedat Onalکے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں ہوا۔ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کومزیدمضبوط بنانے پرتبادلہ خیال کیا جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پرایک دوسرے کے نقطئہ نظر سے آگاہ کیا۔
پاک ترک تعلقات

ای پیپر دی نیشن