کراچی ایٹ میں عالمی پکوان شامل‘ گورنر سندھ نے افتتاح کیا

Jan 16, 2022

کراچی (کامرس ڈیسک) کراچی ایٹ فیسٹیول میں رواں سال لوگوں نے سب سے زیادہ دلچسپی کا اظہار معروف فوڈ برانڈ فریش اسٹریٹ میں کیا ، جس میں دنیا بھر کے لذیذ پکوان کی منفرد آفرز موجود تھیں۔ کراچی ایٹ فیسٹیول بیچ ویو پارک میں 14سے 16جنوری 2022تک منعقد کیا جا رہا ہے، فیسٹیول کا انعقادCOVIDکے ایس او پیزاور پروٹوکولزپر سختی سے عملدرآمد کرکے حفظان صحت اور حفاظت کے ضوابط کے تحت کیا جارہا ہے۔ فریش اسٹریٹ کے پیش کردہ مینو میں کھانوں کی طویل فہرست موجود ہے، جو ایونٹ کے ضوابط کی مناسبت سے تمام اشیاء 100سے 200روپے کی قیمت کے اندردستیاب ہیں اور اس میں فریش اسٹریٹ کے ریپز، سلاد، آلو کے فرائز، مختلف ذائقوں کے ساسز اور میٹھے میں آئس کریم بائٹس اور اسکوپس بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر ثمرہ کی بانی و ڈائریکٹر اور فریش اسٹریٹ ، ڈینڈی اور ہلز اینڈ ویلیو برانڈز کی ڈسٹریبوٹرثمرہ منسب کا کہناتھا کہ فریش اسٹریٹ کے ساتھ ہم دنیا بھر سے اپنی درآمد شدہ مصنوعات کے ساتھ بین الاقوامی ذائقوں کو پیش کر رہے ہیں، جو انتہائی معمولی قیمت پر دستیاب ہیں تاکہ لوگ ان سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں۔ جس کا مقصد شیف کی بہترین ترکیبیں شیئر کرنا ہے، جو ہر گھر کے کچن میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔ فریش اسٹریٹ برانڈ ہاؤس آف ثمرہ کے تحت ڈسٹریبوٹ کیا جارہا ہے، جس میں وسیع پروڈکٹ کی رینج موجود ہیں، اس میں مصالحہ جات کے زمرے سے شروع ہوکر موسم کے ساسز، سیرپ، مائیونیز اور سرکہ کی مکمل رینج کے ساتھ فروزن کھانوں کی منفرد رینج جس میں آلو کے چپس، مکس سبزیاں، اسٹرابیریز اور بروکلی وغیر شامل ہیں۔ یہ تمام اصل پورپی مصنوعات ہیں اور پاکستان میں فخریہ طور پر پیک کی جارہی ہیں، ان میں مغربی اور مشرقی کھانوں کی ثقافت کی نمائندگی بھی ہے۔ فیسٹیول کا افتتاح گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیا، فیسٹیول سے لطف اندوز ہونے کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھرپور شرکت کی، ساتھ ہی صحت اور کورونا ایس او پیز کے پروٹوکولز ، ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا جس میں فیس ماسک، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال اور سماجی فاصلہ شامل ہے اور آن لائن ٹکٹنگ کے ذریعہ ہجوم کو نظر اندازکیاگیاہے۔ 

مزیدخبریں