ملتان (سپیشل رپورٹر)جج کی رخصت کے باعث کڑی جمنداں والی سے اڑھائی سالہ بچے نقیب اللہ کے اغواء کے مقدمہ میں گرفتار سٹیج اداکارہ ڈاکٹر آئمہ خان کی ضمانت پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے جبکہ دو ملزمان مدثر اور مظفر کا ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزمہ ڈاکٹر آئمہ خان نے کونسلز محمد بلال بٹ، فرحہ شریف کھوسہ، ساجد ہاشمی، فرحان منظور اعوان کے ذریعے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمہ کو دو روز قبل 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔
آئمہ خان