میلسی (تحصیل رپورٹر )صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ میلسی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز حاصل کر کے ہم نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر دیے ہیں 7ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے تحصیل میلسی کی قسمت بدل جائے گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے نومنتخب صدر بار سید شبیر حسین کا ظمی ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے بار الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دینے کے بعد ان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ صر ف میلسی شہر کی ترقی کے لیے ایک ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں جس میں سیوریج کا میگا پر اجیکٹ،کارپٹ سٹر کیں ٹف ٹائل اور دیگر منصوبے شامل ہیں میلسی کے شہری ان منصوبوں پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے مخالفین نے محض تر قی کے دعوے کیے مگر شہر پسماندگی کی تصویر بنا رہا ہم نے شہر کی تعمیر نو کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے خصوصی گر انٹ حاصل کی جس سے شہر بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کا م جاری ہے میلسی بار میں ہم نے سیوریج سکیم اور ٹف ٹائل کا منصوبہ مکمل کرایا ھے اور صدر بار سید شبیر حسین کاظمی کی نشاندہی پر مزید فنڈز بھی دیں گے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے حکومت کی کو ششیں جاری ہیں اور احساس راشن پروگرام اس میں بے حد معاون ثابت ہو گا اسی طر ح صحت کا رڈ بھی حکومت کا انقلابی اقدام ہے جس سے ہر شہری کو 10لاکھ روپے سالانہ مفت علاج کی سہولت ملے گی۔اس موقع پر مرکزی تاجر اتحاد کے مرکزی رہنماء وسیم احمد شیخ سید شیراز حسین کاظمی،سی اظہر عباس بخاری محمد جاوید خان جوئیہ محمد زبیر خان جوئیہ میاں محمد شہزاد آرائیں بھی موجود تھے۔
جہانزیب کھچی
سات ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے میلسی کی قسمت بدل دیں گے‘ جہانزیب کھچی
Jan 16, 2022