نئی دہلی (اے پی پی)ایلون مسک کی ملکیت والا ٹویٹر مبینہ طور پربنگلورو کے بعداب نئی دہلی اور ممبئی میں بھی اپنے دفاترکو بندکرنے کی کوشش کر رہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دفاتر بند کرنے کا عمل گزشتہ سال دسمبر میں شروع کیا گیا تھا۔کمپنی نے بنگلورو میں پہلے ہی اپنا دفتربند کردیاہے۔
ٹویٹر کا بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنے کا امکان
Jan 16, 2023