چین نے 14 نئے سیٹلائٹ لانچ کر دیئے

Jan 16, 2023


بیجنگ۔  (اے پی پی)چین نے لانگ مارچ ۔2ڈی راکٹ کے ذریعے 14نئے  سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق  چین نے صوبہ شانزی میں واقع   تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے  مقامی وقت کے مطابق صبح  11 بجکر 14 منٹ پر14نئے  سیٹلائٹ خلا میں بھیجے ہیں جو کہ  اپنے منصوبہ بند مدار میں داخل ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں