لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق چوہنگ میں ڈاکو عامر کے گھر سے اسلحہ کے زور پر 5لاکھ 10ہزار روپے کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان‘ سمن آباد میں چور تالے توڑ کر عدنان کے گھر سے 2لاکھ ، 10ہزار ‘زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ کوٹ لکھپت میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر اکرم سے 6لاکھ اور موبائل فون، شاہدرہ میں3 موٹر سائیکل سوار ڈاکو جمیل موبائل فون اور نقدی، لٹن روڈ میں ڈاکو شاہد سے 2 لاکھ اور موبائل فون ‘ جماعت علی سے 55ہزار اور موبائل فون، مزنگ میں ڈاکو اختر سے 1 لاکھ اور موبائل فون، مسلم ٹائون میں ڈاکو عمران سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ ناصر سے 70 ہزار اور موبائل فون، گوالمنڈی میں ڈاکو محسن سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، ریس کورس کے علاقے میں ڈاکو شہزاد سے 90 ہزار اور موبائل فون جنوبی چھائونی میں سلیم سے 48ہزار روپے اور موبائل فون، داتا دربار سے ڈاکو علی سے نقدی اور موبائل فون، سٹی رائیونڈ میں ڈاکو وقار سے نقدی اور موبائل فون کاہنہ میں ڈاکو فیضان سے ایک لاکھ اور موبائل فون جبکہ نواز سے پچاس ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ ساندہ، گلبرگ، ہربنس پورہ، غازی آباد، غالب مارکیٹ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے کاریں اور لٹن روڈ، ڈیفنس، اچھرہ، ماڈل ٹائون، مزنگ، ہنجروال، لیاقت آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔