سیالکوٹ (نامہ نگار) سول ڈیفنس ٹیم نے تھانہ پھلورہ کے علاقہ مہتاب پور ہنجلی سے 8 کلو وزنی بارودی سرنگ برآمد کر لی ہے۔ ڈی او سول ڈیفنس سیالکوٹ خالد اعوان نے بتایا کہ نالہ ڈیک میں بارودی سرنگ کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے پولیس ٹیم کی موجودگی میں بارودی سرنگ کو اپنی تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔