شاہی خاندان میگھن سے معافی  مانگے، شہزادہ ہیری  کا مطالبہ


نیویارک(این این آئی )شہزادہ ہیری نے برطانوی شاہی خاندان سے ان کی اہلیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری نے انٹرویو کے دوران شاہی خاندان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے معافی مانگیں۔ شہزادہ ہیری نے انٹرویو کے دوران کہا کہ آپ جانتے ہو آپ نے کیا کیا اور اب میں بھی جانتا ہوں کہ آپ نے یہ کیوں کیا؟ آپ کی حقیقت سامنے آگئی، لہذا آپ اپنا کیا درست کریں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ان کی شکایتوں پر پہلے غور کرلیا جاتا تو آج پیدا ہونے والی صورتحال سے بچا جاسکتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن