ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن توانائی کے تحفظ میں مدد گار 

Jan 16, 2023


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت کے 'کسان پیکیج' کے تحت بجلی کی کھپت کو کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان میں تقریباً 0.3 ملین زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2022 میں  وزیر اعظم شہباز شریف نے کسانوں کو قرض دینے اور انہیں رعایتی نرخوں پر کھاد فراہم کرنے کے لیے 1800 ارب روپے کے ’’کسان پیکج‘‘کا اعلان کیا۔ اس پیکیج کے تحت ملک بھر میں 300,000 زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔پیکیج کے پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 10,000 ٹیوب ویلوں کو سولرائز کیا جائے گا۔ اس اقدام کے لیے حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

،منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مزید ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں