فیروزوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹےلائز تحصےل فےروزوالہ ڈاکٹر رانا قربان علی خاں نے ٹےم کے ہمراہ کھاد کی فےکٹری مےں چھاپہ مار کر تےار ہونے والی کھاد کے نمونہ جات حاصل کرکے سربمہر کرکے تجزےے کے لےے لےبارٹری بھجوا دئےے ہےں ۔ لےبارٹری رپورٹ آنے پر کاروائی عمل مےں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر شےخوپورہ چوہدری طارق علی بسراءکی ہداےت پر اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹےلائزر فےروزوالہ ڈاکٹر رانا قربان علی خاں نے ٹےم کے ہمراہ شرقپور روڈ پر واقع کھاد کی فےکٹری مےں اچانک چھاپہ مار کر کھاد کا سٹاک اور معےار چےک کےا علاوہ ازےں انہوں نے مختلف کھاد کی دکانوں کی بھی چےکنگ کی وہاں پر موجود کھاد کے گوداموں مےں سٹاک چےک کےا جو رےکارڈ کے مطابق پاےا گےا انہوں نے کھاد کے ڈےلرز کو ہداےت کی ہے کہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کھادکی فروخت کو ےقےنی بناےا جائے۔ غفلت برتنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل مےں لائی جائے گی۔
فیروزوالہ، کھاد فےکٹری سربمہر ،نمونے تجزئےے کیلئے لےبارٹری بھجوا دئےے
Jan 16, 2023