لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بھارت نے سری لنکا کو تیسرا ون ڈے 317رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میںکلین سویپ مکمل کرلیا ۔ بھارتی ٹیم نے 5وکٹوں پر 390رنز بنائے ۔ ویرات کوہلی نے 166رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔شبمین گل نے 116رنز بنائے ۔ کاسن راجیتھا اور لہیرو کمارا نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ سری لنکن ٹیم 73رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ نوینندو فرننڈو نے سب سے زیادہ انیس رنز بنائے ۔ محمد سراج نے چار ‘محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ویرات کوہلی کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔
بھارت نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کر دیا
Jan 16, 2023