لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایف ایف کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ملک محمد عامر ڈوگر کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان میں دورہ کرنے والے فیفا کے وفد کو پی ایف ایف کے انتخابات کے سلسلہ میں اپنے گروپ کی جانب سے تجویزیں اور موقف دینے کے حوالے سے مختلف امور زیربحث لائے جائیں گے۔