لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔بھارت نے سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی، یہ رنز کے اعتبار سے ون ڈے میں کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔اس سے قبل 2008 میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 290 رنز سے شکست دے کر سب سے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔