لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی ویمن سپر لیگ کیلئے اس سال ستمبر کی ونڈو مختص کر دی ہے، ویمن سپر لیگ کو پی ایس ایل سے علیحدہ ایونٹ کے طور پر منعقد کیا جائیگا۔نجم سیٹھی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے ویمن کرکٹ لیگ کو پی ایس ایل کا سائیڈ لائن ایونٹ بنانے کی بجائے باضابطہ الگ ایونٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویمن کرکٹ لیگ کا پہلا ایونٹ اس سال ستمبر میں ہو گا، ویمن لیگ میں 5 فرنچائز ٹیمیں ہوں گی اور فرنچائز حقوق کیلئے علیحدہ بڈنگ کی جائیں گی۔ پی سی بی کو پہلے ہی دنیا بھر سے خواتین کرکٹرز سے شرکت کیلئے اظہار دلچسپی موصول ہو چکا ہے۔
پی سی بی کا ویمن سپر لیگ کو پی ایس ایل سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ
Jan 16, 2023