یوسین بولٹ کے اکائونٹ سے کروڑوں ڈالر غائب ‘ تحقیقات شروع

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جزائر غرب الہند کے ملک جمیکا کے عالمی شہرت یافتہ اتھلیٹ یوسین بولٹ کے اکائونٹ سے کروڑوں ڈالر غائب ہو گئے۔ اولمپک لیجنڈ یوسین بولٹ کا اکائونٹ سٹاکس اینڈ سکیورٹیز لمیٹڈ میں تھا جس میں سے یہ رقم غائب ہوئی۔تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ رقم کہاں گئی۔ سراغ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ یوسین بولٹ کوگزشتہ روز احساس ہوا کہ ان کے انویسٹمنٹ اکائونٹ میں کچھ مسئلہ آ رہا ہے۔یوسین کے منیجر نوجنٹ واکر کا کہنا تھا کہ رقم غائب ہونے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جمیکا کی فنانشل انویسٹی گیشنز ڈویژن اور فنانشل سروسز کمیشن بھی اس واردات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...