2022 ء میں صرف 142 امیدوار پبلک سروس وہیکلز ٹیسٹ پاس کر سکے 

Jan 16, 2023

لاہور (نمائندہ خصوصی)چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی کیساتھ ساتھ لائسنس سروسز شہریوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں، سال 2022 کے دوران 5 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے متعلقہ سہولیات فراہم کیں گئیں، 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے لرنر پرمٹ جبکہ 1 لاکھ 08 ہزار 718 شہریوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔ 32  ہزار 132 شہریوں نے نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، اور سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ میں 32 ہزار سے زائد شہری فیل ہوئے۔ 13 ہزار 726 شہریوں کو نئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، لائسنس گم ہونے پر 3 ہزار 616 شہریوں کو ڈپلیکٹ لائسنس جاری کئے گئے۔ لائسنسوں کی مد میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے پر 18 ٹاؤٹوں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ لاپرواہی،غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر 413 لائسنس کینسل کئے گئے۔ 2022 ء میں صرف 142 امیدوار پبلک سروس وہیکلز ٹیسٹ میں پاس ہوسکے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2 لاکھ 55 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔ شہر میں 6 ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز، 23 لائسنس بوتھ قائم کئے گئے ہیں، سال 2022 میں سمارٹ لائسنسنگ 24/7، خواتین کیلئے الگ ٹیسٹنگ سینٹر بنایا گیا، اور رواں سال مزید نئے لائسنس سنیٹرز بنائے جائیں گیں۔

مزیدخبریں