کاہنہ : فیروز پور روڈپرغیرقانونی شادی ہالز عوام کیلئے وبال جان بن گئے

کاہنہ (نامہ نگار )فیروز پور روڈپرغیرقانونی شادی ہالز عوام کیلئے وبال جان بن گئے۔روزانہ شام گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا۔شہریوں کالاکھوں کا پٹرول اور ایندھن ضائع ہونے لگا۔ڈی ایس پی ٹریفک ماڈل ٹاون نے ٹریفک جام کی وجہ بننے والے شادی ہال سیل کرنے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی۔بنک سٹاپ کماہاں میٹرو بس سٹیشن کے قریب واقع شادی ہالز کی وجہ سے فیروز پور روڈپرروزانہ شام گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن چکاہے۔شہریوں نے بتایاکہ بنک سٹاپ کماہاں میٹرو بس سٹیشن کے قریب واقع غیرقانونی شادی ہالز جو نہ ہی ایل ڈی اے سے منظورشدہ ہیں اور نہ ہی ان میں پارکنگ کامناسب انتظام ہے جسکے باعث فیروز پور روڈپرروزانہ شام گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن چکاہے۔ شہریوںلاکھوں کے پٹرول اور ایندھن ضائع ہونے پر ذہنی اذیت کاشکارہیں۔اہل علاقہ نے عوامی پریشانی کا باعث قانونی شادی ہالز کیخلاف متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک ماڈل ٹاون راشد حیات ناگرہ نے بتایاکہ قبل ازیں بھی ٹریفک جام کی وجہ بننے والے میرج ہالز کیخلاف کارروائی کی رپورٹ بھجوائی تھی تاہم اب دوبارہ نورمحل شادی ہال کیخلاف کارروائی  رپورٹ بھجوادی ہے تاکہ عوامی مسئلہ حل ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن