سعودی عرب میں معدنیات کی اہمیت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار اختتام پذیر 

ریاض (این این آئی )وزیر پٹرولیم و معدنیات مصدق ملک نے دنیا کو معدنیات کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ ایساکرنے سے عالمی معیشت کو مضبوط کیاجاسکتا ہے ،سعودی عرب میں تین روزہ مستقبل میں معدنیات کی اہمیت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار اختتام پذیر ہوگیا جس میں دنیا بھر میں معدنیات کی دریافت اور ان کو بطور وسائل استعمال کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے سمیت تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ،سعودی دارالحکومت ریاض میں تین روز جاری رہنے والے فیوچر منرلز فورم کا مقصد سعودی عرب کی جانب سے کان کنی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ کلیدی کردار نبھانے سمیت دنیا بھر میں معدنیات کو دریافت کرکے ان کو بطور وسائل استعمال کرنے کے طریقوں کو فروغ دینا تھا،پاکستان کی نمائندگی وزیر پیٹرولیم و معدنیات مصدق ملک نے کی، مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کو معدنیات کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکے جبکہ معدنیات کے ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں جو عالمی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں جن کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروئیکار لایا جاسکتا ہے۔ تین روز جاری رہنے والے فورم میں چھ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ 130 ممالک کی 150 کان کنی کی کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن