کیلیفورنیا میں طوفان، 19افرادہلاک ، ایمرجنسی نافذ،بارش کا 150سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Jan 16, 2023


لاس اینجلس (آئی این پی ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موسم سرما کے طوفان سائیکلون بم سے تباہی، صدر جوبائیڈن نے ریاست میں ہنگامی ایمرجنسی نافذ کردی۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفان نے تباہی مچادی ، وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں وفاقی امداد بڑھانے کا  بھی حکم  دیا ہے۔ وائٹ ہاس کے مطابق امریکی صدر کے اقدام سے مرسڈ، سیکرامینٹو اور سانتا کروز کانٹیز میں متاثرہ افراد کو وفاقی فنڈنگ دستیاب ہوگی۔  کیلیفورنیا میں بارشوں، سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث 19 اموات ہوچکی ہیں ، ریاست میں 55 ہزار سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے چند مقامات پر ہونے والی بارش نے 150 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مزیدخبریں