انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر طیب اردگان نے عندیہ دیا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات 14 مئی کو ہوسکتے ہیں۔ العربیہ نیوز کے مطابق ترک صدر نے اس سے قبل جون 2023ء میں انتخاب کرانے کا اعلان کیا تھا۔ ترک صدر نے 14 مئی کی تاریخ کا انتخاب اپنے آئیڈیل سیاست دان اور سابق وزیراعظم عدنان میندرس سے متاثر ہوکر کیا ہے۔