افغانستان کاروس سے کسٹمز محصولات میں خصوصی رعایت دینے کا مطالبہ  

کابل (این این آئی )افغانستان کے وزیر خارجہ امیر متقی سے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے ملاقات کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل، معاشی تعاون اور افغانستان میں حالیہ پیشرفت پر گفتگو کی۔ملاقات میں روس سے تیل، گیس اور گندم کی درآمدات کے معاملات پر بات کی گئی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی خارجہ پالیسی میں روس کو خصوصی مقام حاصل ہے۔افغان وزیر خارجہ نے ماسکو میں افغانی سفارتخانے کو تمام مواقعوں کی دستیابی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ حکومت ماسکو میں اپنی سفارتی نمائندگی کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔امیر متقی نے روسی نمائندہ خصوصی سے دونوں ممالک کے مابین کاروباری آپریشنز پر بھی بات کی اور کہا کہ روس دو طرفہ تجارت بڑھانے کے طریقوں پر غور کرے۔افغان وزیر خارجہ نے روسی وفد سے کہا کہ کسٹمز محصولات میں افغانستان کو خصوصی رعایت دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن