لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک نازک معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کا بیرا غرق کر دیا۔ لاہور میں پارٹی کارکنان سے گفتگو میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اقتدار میں آکر اپنے کیسز معاف کروائے۔ بنکوں کے پاس ڈالرز نہیں ہیں۔ روز خبرآتی ہے کوئی بڑی صنعت بند ہوگئی۔ لوگوں کو مسلط کرنے کا تجربہ ناکام ہوا ہے۔ اس وقت قوم میں بہت مایوسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کی بنیاد پر ہم ایک تنظیم بنائیں گے۔ ہم لوگوں کی دہلیز تک انسانوں کے بنیادی حقوق لے کر آئے ہیں، آئندہ الیکشن کے ذریعے بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔