چیچہ وطنی: بجلی‘ گیس کی لوڈشیڈنگ جاری‘ نظام زندگی متاثر


چیچہ وطنی (نمائندہ نوائے وقت) گیس کے کم پریشر، لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔ صبح اور رات کے وقت گیس نہ ہونے سے گھریلو امور بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے۔ شہری مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ چیچہ وطنی شہر اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تا حال جاری ہے اور بڑھتی ہوئی سردی کے باعث گیس کی لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے درد سر بن گئی ہے۔ شہریوں نے حکومت اور گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
بجلی گیس بندش

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...