کمر توڑ مہنگائی ،سوات کی تاریخ میں پہلی بارخواتین اوربچوںکا  مظاہرہ

Jan 16, 2023


سوات (نامہ نگار)کمر توڑ مہنگائی کے خلاف سوات میں جماعت اسلامی کا سینیٹر مشتاق احمد خان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ، سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین نیبچوں سمیت احتجاج میں شر کت کی ، گزشتہ روز سوات میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ملک میں آٹے کا بحران حکمرانوں کی نااہلی کی انتہا ہے لہذا آٹاچور اور مہنگائی لانے والی حکومت کا کڑااحتساب کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کی مفادات پر اپنے مفاد کو ترجیح دی جس کی وجہ سے آئے روز مشکلات پاکستانی عوام کا تقدیر بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ماضی سمیت موجودہ حکمران ٹولہ ملک پر اسی طرح مسلط رہا تو پھر عوام کو اس سے بھی زیادہ مشکلات حالات کیلئے تیار رہنا چاہئے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ زرعی ملک میں گندم اور دیگر اجناس کی قلت لمحہ فکریہ ہے لہذا جو لوگ اس کے ذمہ دارہیں ان کا احتساب کرتے ہوئے کڑی سزائیں دی جائیں، احتجاجی مظاہرہ میں سوات کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کرتے ہوئے کمر توڑمہنگائی کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کیا ،آخر میں سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اگر قوم ان کرپٹ عناصر سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے تو اگلے الیکشن میں جماعت اسلامی ساتھ دے تاکہ وہ اپنے بہترین ٹیم کے ذریعے ملک میں معاشی انقلاب لاکر عام عوام کی زندگی بہتر بنانے کیلئے اسلامی وفلاحی ریاست کے قیام کے تصور کو مکمل کرلے ۔ 

مزیدخبریں