نگران وزیر اعلیٰ کا  تقرر ،حکومت  اپوزیشن میں باضابطہ رابطہ نہ ہوسکا

Jan 16, 2023


اسلام آباد(رانا فرحان اسلم) نگران وزیر اعلی پنجاب تقرری حکومت و اپوزیشن کے مابین کوئی باضابطہ رابطہ نہ ہوسکا دونوں طرف پارٹی کی سطح پر مشاورت کا عمل تو جاری ہے تاہم وزیر اعلی و اپوزیشن لیڈر کے مابین اس ضمن میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران وزیر اعلی وکابینہ کے  تقرر  کے حوالے سے حکومت و اپوزیشن اپنی اپنی جگہ مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں دونوں جانب سے چند نام بھی سامنے آئے ہیں تاہم اس ضمن میں وزیراعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کے مابین کوئی باضابطہ رابطہ ہوسکا ہے نہ ہی مشاورت کاسلسلہ شروع ہوسکاہے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف بیرون ملک ہیں تاہم دونوں جانب سے کسی بھی سطح پر مشاورت یا اتفاق رائے کیلئے تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوئی ہے اگرچایسے ہی ڈیڈ لاک برقرار رہا تو الیکشن کمیشن آف پاکستان نگران وزیر اعلی پنجاب اور کابینہ کی نامزدگی کا اختیار استعمال کرے گا۔

مزیدخبریں