راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے رہنمافیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان نے 26 نومبر کے لانگ مارچ میں جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دکھایاموجودہ ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال فوری اور فری الیکشن کی متقاضی ہے انہوں نے کہا کہ نکھٹو، نکمی اور کرپٹ امپورٹڈ حکومت قومی اسمبلی تحلیل کر کے پورے پاکستان میں عام انتخابات کا اعلان کریبصورت دیگر انہیں مستقبل میں بھی سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گافیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ان شاء اللہ پنجاب اور کے پی کے سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پنجاب اور کے پی کے کی صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ کی عزت سے نوازیں گے۔جس کرپٹ امپورٹڈحکومت نے پاکستان کی عوام،ریاست اور معیشت کا بیڑا غرق کیا ہے اسکا یوم حساب قریب آ چکا ہے انہوں نے کہا کہ اب شہباز شریف حوصلہ کر کے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرے۔