بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم آئی آئی ٹی ) نے کہا ہے کہ چین کی غربت سے نجات حاصل کر نے والی سابق غربت زدہ کانٹیز میں طبی استعمال کے آکسیجن جنریٹرز کی ترسیل بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ملک کی تازہ ترین کوششوں کے سلسلے میں سے تین دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر جیانگ سو میں قائم طبی آلات بنانے والی کمپنی کو ملک بھر میں 832 ایسی کانٹیز کے لیے 10ہزار سے زیادہ آکسیجن جنریٹر فراہم کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق ان طبی آلات کی ترسیل 15 جنوری تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے تعاون سے 5 دسمبر 2022 اور 13 جنوری 2023 کے درمیانی عرصہ کے دوران تقریبا 4 لاکھ 62 ہزار طبی استعمال کے آکسیجن جنریٹر ضرورت مند علاقوں کو پیش کیے گئے ہیں۔
چین نے طبی استعمال کے آکسیجن جنریٹر کی ترسیل میں اضافہ کردیا
Jan 16, 2023