کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء محمد خالد جوئیہ ، سابق ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہاپنجاب اسمبلی ٹوٹ گئی۔حکومت الیکشن کروا بھی دے تو بھی عوام پر ہی بوجھ پڑے گا ۔جب تک ملکی حالات بہتری کی طرف گامزن نہیں ہو جاتے تب تک ملک میں الیکشن سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا ۔پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں قانون کی دھجیاں بکھیر دیں ۔سپیکر نے سپیکر کا کردار ادا کرنے کی بجائے پرویز الہی کا ساتھ دیاآئین اور قانون کے مطابق پرویز الہی وزیر اعلی نہیں رہے ۔
ملکی حالات بہتر ہونے تک الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں: خالد جوئیہ، رائو شہاب الدین
Jan 16, 2023