کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، امیر العظیم 

Jan 16, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کرسی کی لڑائی میں غریب پس کر رہ گیا،پاکستان میں مہنگائی،بے روز گاری سمیت تمام مسائل کی ذمہ دار پی ڈی ایم،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں ہیں جو غریبوں کا خون چوس رہی ہیں اور اپنے پروردہ آٹا،چینی،مافیاز کو نواز رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی غربی لاہور کے زیر اہتمام ملتان روڈ پر مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرہ نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، جنرل سیکرٹری خالد احمد بٹ اور عبد العزیز عابد نے بھی خطاب کیا۔امیر العظیم نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے جلسے ہو رہے ہیں ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ آٹا، چینی، بجلی، گیس اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لے اور روز مرہ ضرورت کی چیزوں کو سستا کرے۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی ترجمان بن کر میدان میں نکلی ہے۔

مزیدخبریں