شہیدوں کی قربانیوں سے ملک قائم ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری 


لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی نائب صد ر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ پشاور میں دہشت گردی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پولیس اہلکاروں نے جرات اور بہاردی سے دہشت گروں کا مقابلہ کیا،اللہ تعالی شہیدوں کے درجات بلند کرے اور ان کے خاندان کے صبر دے، شہید وں کی قربانیوں کی بدولت پاکستان قائم ہے، شہید کی جو موت ہے قوم کی حیات ہے۔ انہوں نے کہاکہ رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دہشت گردی کا دوبارہ سراٹھنا ہے،حکومت نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،عوام کو کوئی پرسان حال نہیں،نیشنل ایکشن پلان کو متحرک کر کے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم حکومت ایک غیر جمہوری اور غیر ملکی حکومت تھی جس کو پاکستان پر مسلط کرکے ملک کے ساتھ دشمنی کی گئی قوم ان کو اور ان کے سہولت کاروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،عمران خان قوم کی حقیقی آزادی و خودمختاری کی جنگ لڑ رہا ہے،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ملک کو ناقابل نقصان پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...